Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ کشمیر میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے: شہریار آفریدی

اسلام آباد (سچ ٹائمز) پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ پاکستان غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری نسل کشی پر بھارت کو دنیا کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی پلیٹ فارمز پر اٹھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ناجائز زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل سپیس میں مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اور پاکستان غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری نسل کشی پر بھارت کو دنیا کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کو اپنی اولین ترجیح نہیں سمجھا اور یہ کہ بے مثال قربانیوں کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے تمام عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میرا جنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے آرٹ اور کلچر کے فورمز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کشمیر پر آواز اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں پاکستان سوشل میڈیا فورمز کے مالکان سے بھی تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کریں اور کہا کہ عالمی ڈیجیٹل میڈیا پر کشمیر کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے