Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام، سید علی گیلانی کا جعلی خط جاری

کشمیریوں کی تحریک آزادی اور حریت قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش ناکام ہو گئی، بھارت نے بھونڈے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا جعلی خط جاری کردیا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان پاکستان سے نوازا جانا بھارت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی کے جذبات کو کمزور کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد بھارت بھونڈی حرکتوں پر اتر آیا۔

بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی اور حریت قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط جاری کر دیا۔

ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کچھ سازشی عناصر حریت قیادت کے مسلسل نظر بند ہونے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے یہ حرکتیں کررہے ہیں تاہم کشمیری عوام ان گھناؤنی سازشوں میں سرگرم عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو تحریک آزادی کے حامیوں کی آڑ میں ایسے جعلی خطوط جاری کرتے ہیں۔

بھارتی ایجنسیاں پہلے بھی تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کےلیے کئی جعلی خطوط جاری کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے