Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے پر چین کا شکریہ، وزیر خارجہ

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے پر چین کا شکریہ، وزیر خارجہ

اسلام آباد:(21 اگست 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے پچپن سال بعد ہم تین مرتبہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ کشمیر کی صورت حال دونوں ممالک کے لئے اہمیت کی حامل ہے،گزشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے،چین کے ہم شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب رہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح بیان دیا ہے جو پاکستان کے مؤقف کے عین مطابق ہے،سعودی کا اسرائیل کے معاملے پردوٹوک مؤقف اپنی تاریخ کا حامل ہے ،سعودی عرب اور پاکستان کے مسئلہ فلسطین پر موقف میں مماثلت ہے،ہمارے سعودی عرب سے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور رہیں گے،دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی سرد مہری نہیں آ ئی، دوطرفہ تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے