اسلام آباد :پاکستان نےعالمی تنظیموں پرزوردیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔
آج انسانیت کے عالمی دن کے موقع پرجاری کیے گئےایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کوایک سال سے جاری خوفناک فوجی محاصرے کو ختم کرانے اور کشمیری عوام کی ضروریات پوری کرنے کےلیے اپنا کردارادا کرنا چاہیے،ترجمان نے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر ہنگامی صورتحال کی بہتری کےلیے تزویراتی سوچ اپنانے کی ضرورت، تنازعات سے بچنے اوردیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا اعادہ کرتے ہیں۔
