Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان تمام مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس ثبوت موجود ہیں لہٰذا بیہمانہ زیادیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کےخلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے