Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلے کو عالمی سطح پرموثراندازمیں اجاگر کیا: علی امین گنڈاپور

گلگت بلتستان اورامورکشمیرکے وزیرعلی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے اورامید ظاہر کی کہ ان کی فعال قیادت میں ہی یہ تنازعہ حل ہو گا۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپورنے کہاکہ پاکستان عالمی محاذ پرخطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو موثرسفارتکاری کے ذریعے بے نقاب کررہاہے اورتنازعہ کشمیر کے حل کے لئے ایسے موثراقدامات کررہاہے جو عالمی قوانین اورروایات سے ہم آہنگ ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستا ن کشمیری بھائیوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے کیونکہ خطے میں امن تنازع کشمیر کے پُرامن حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے چودہ اگست کوپاکستانی عوام کے ساتھ پاکستان کایوم آزادی منایا جبکہ انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

 

علی امین گنڈاپورنے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو اپنی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپناکرداراداکرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے