Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ وادی میں بھارتی محاصرہ نسلی عصبیت تک جا پہنچا: معاون خصوصی

 وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ نسلی عصبیت کی حد تک جا پہنچا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معاونِ خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کے لیے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کم ہو رہا ہے۔معید یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کم ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے