Input your search keywords and press Enter.

کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے۔
یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے لوگوں پر کی جانے والی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں شامل ہونے کے لیے کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے