صدر عارف علوی کا کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوگا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے
