بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل کانفرنس کے سرکردہ رہنما مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کا خاتمہ کر کے اب تک کا سب سے بڑا سیاسی بلنڈر کیا ہے۔ مظفر شاہ کی ڈی ڈبلیو کے نمائندے صلاح الدین زین سے کشمیر کی صورت حال پر بات چیت۔
مظفر شاہ ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کہ اس وقت خطہ کشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان تک نہیں اور کشمیریوں میں زبردست مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے میں بھارتی عدالتوں نے بھی کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ مظفر شاہ ریاست کے سابق وزیر اعلی غلام محد شاہ کے صاحبزادے اور شیخ عبداللہ کے نواسے ہیں۔
گزشتہ برس جب بھارتی حکومت نے کشمیر سے متعلق متنازعہ اقدام کیا تو تمام رہنماؤں کے ساتھ انہیں بھی نظر بند کر دیا گیا تھا۔ آٹھ ماہ کی نظر بندی کی بعد شاہ رہا ہوئے ہیں۔
