اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے یک جہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کو ایک دن انصاف مل کر ہی رہے گا ۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا دن منارہے ہیں۔ آج کے دن کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا قرارداد منظور ہوا، ہم کشمیریوں سے یک جہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ ہندوتوا اور نسل پرست فاسطائی قوتوں کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انصاف مل کر ہی رہے گا ۔
