Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری شہید

کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج صبح ضلع اسلام آباد میں محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے 2 کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا۔

 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج صبح ضلع اسلام آباد میں محاصرہ کیا اور محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ اس موقع پر قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصروں میں رواں ماہ 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

سوارس:اسلام ٹائمز۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے