بھارتی فوج کے اہلکار جب ایک مخصوص مقام کی طرف پہنچے تو وہاں کشمیری نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ پٹھان پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیوں کی آواز سُنائی دی، تاہم کشمیری نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
بھارتی فوج نے مزکورہ مقام سے ایک پستول، ایک گرینیڈ، تین میگزین اور ایک بٹوا برامد کیا ہے۔
کشمیری نوجوانوں نے اس دوران دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف کو مذکورہ علاقہ میں کشمیری نوجوانوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ایک وسیع علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔
بھارتی فوج جب ایک مخصوص مقام کی طرف پہنچے تو وہاں کشمیری نوجوان اور بھارتی فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
مختصر دورانیہ تک گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد علاقہ میں خاموشی ہے۔ تاہم بھارتی فوج نے مشتبہ کشمیری نوجوانوں کی تلاش میں محاصرے کا دائرہ وسیع کر دیا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوان بھارتی فوج کو چمکہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
