تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو ظلم کی انتہا قراردیتے ہوئے کہا کہ اپنے جمہوری حق کے لئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارت جبرو استبداد سے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دنیا کورونا وبا سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوم کشمیریوں پرستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔
