Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک بن چکی ہے، عبدالحمید لون

مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں شہید کردیا، عام شہریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے۔

عبدالحمید لون حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں روز نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا معمول بن چکا ہے، بھارتی فورسز بی جے پی سرکار کے ایما پر کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا معمول بن چکا ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیریوں کو آر ایس ایس اور بھارتی قابض افواج کے چنگل سے چھڑانے کے لئے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

عبد الحمید لون نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بھی انسان سمجھ کر انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی کٹھ پتلی پولیس نے ضلع شوپیاں کے علاقے چاؤگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ راستے بند اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے