آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آف کشمیرکے 19 اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھا اور خرم پرویز کی گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔
خرم پرویز کی گرفتاری پر یو این نمائندے، یو این ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کے ادارے بھی تشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔
بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ بھارت کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (این آئی اے) نے 23 نومبر کو سری نگر سے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
خرم پرویز سے پہلے این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں انہیں باضابطہ طورپر گرفتار کرلیاگیا۔
این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کیں۔
