Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوج کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث، نسل کشی بند کرے: رسل ٹریبونل

بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں کشمیر پر پہلے رسل ٹریبونل نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل عام، نوجوانوں کی جبری گم شدگیوں، خواتین کی بے حرمتی، مظاہرین پر براہ راست گولی اور پیلٹ گن استعمال کرنے اور بغیرکسی مقدمہ درج کئے کشمیریوں کو حراست میں رکھنے جیسے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ رسل ٹریبونل نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث ہے ،قابض فوج کشمیریوں کی نسل کشی کرنا بند کرے ،تنازع کشمیر کی وجہ سے خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات درپیش ہیں۔رووسل فائونڈیشن لندن کے تعاون سے رسل ٹریبونل نے ان جرائم کے خاتمے پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی، ان پر وحشانہ جارحیت، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیری تنازع کی وجہ سے خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات درپیش ہیں۔کینیڈا میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم کشمیرسویٹا س نے اشتراک سے سراجیوو بوسنیا میں کشمیر پرپہلا رسل ٹریبونل منعقد کیا ۔ کانفرنس سے عالمی آگاہی مہم برائے کشمیر کے جنرل سیکرٹری کشمیری دانشور ڈاکٹر غلام نبی فائی ، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، ڈاکٹر امیر سولجایگیک، دانیال عبیداﷲ، سفیر ملک ندیم اور نوید شیخ نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے