مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سرینگر کے گوشہ و کنار میں بھارتی فورسز کے بنکر لگانے کے بعد اب سی آر پی ایف کو کمیونٹی ہالوں میں دھکیلا گیا ہے جو یہاں کے لوگوں کی واحد ذاتی جگہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خاموش کرنے کے لئے روز سخت سے سخت قوانین لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جگہ جگہ بھارتی فورسز کے بنکر لگانے کے بعد اب فورسز کو کمیونٹی ہالوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ سرینگر میں کئی کمیونٹی ہالوں میں سی آر پی ایف اہلکار ڈیرہ زن ہونے کے رد عمل میں کیا۔ محبوبہ مفتی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سرینگر کے گوشہ و کنار میں بھارتی فورسز کے بنکر لگانے کے بعد اب سی آر پی ایف کو کمیونٹی ہالوں میں دھکیلا گیا ہے جو یہاں کے لوگوں کی واحد ذاتی جگہ ہے۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ ہر روز کالے قوانین لائے جا رہے ہیں جس کا واحد مقصد لوگوں کو خاموش کرنا ہے۔
کشمیر کے اطراف و اکناف میں فورسز بنکر کا مقصد لوگوں کو خاموش کرنا ہے، محبوبہ مفتی
