صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے چھ نومبر 1947ء کے شہداء جموں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیری ایک بار پھر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط کے خاتمہ تک جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے۔
سیالکوٹ میں شہداۓجموں کےحوالےسےمنعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوےسردارتنویر الیاس خان کاکہناتھاکہ وادی کشمیر برسوں سے ہندوقابض افواج کے ہاتھوں لہورنگ ہے،بے پناہ ظلم و ستم کے باوجود وہاں کا بچہ بچہ ہندوستان سے آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گیل آخری مرتبہ بیٹنگ کر کے واپس پویلین لوٹتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا بھر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے، نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کررہے ہیں، جب لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کی قابض افواج سے بے دخلی اور نسل کشی جیسے اقدامات کا سامنا ہے تو عالمی برادری اس سے نظریں نہیں چرا سکتی۔
کرس گیل کی ریٹائرمنٹ ، شاہد آفریدی کا عظیم بلے باز کو شاندار خراج تحسین
سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نےکہاکہ کشمیری مسلمان الحاقِ پاکستان کے لیےمسلسل قربانیاں دے رہے ہیں ، قابض بھارتی فوج اور جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور الحاق پاکستان کی خواہش کو دبا نہیں سکی اور نہ ہی کبھی دبا سکے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار، ممبر قانون ساز اسمبلی حافظ حامد رضا، وزیر حکومت چوہدری اکمل سرگالا، مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
