Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کا ظلم نا رک سکا، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نا رک سکا، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو حصار میں لے کر نوجوانوں کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے