Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔

باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے، قوم نظریے پر بنتی ہے، قوم تب بنتی ہے جب مفادات سے اوپر نظریہ آجاتا ہے، پاکستان کا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں، ہاوَسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں پر لوگوں کو گھر دیں گے، کامیاب پاکستان کا پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو قرضہ دیں گے، بینک ویلڈر اور غریب طبقے کو گھر کیلئے پیسے دیں گے، سال کے آخر تک کشمیر کے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے پناہ گاہیں قائم کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر چین کو سپر پاور بنادیا، انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو این آر او مانگ رہے ہیں، یہ آج کل مجھ سے این آر او لینے کیلئے مہم چلا رہے ہیں، جس ملک میں ناانصافی ہو، وہاں غربت ہوتی ہے، ملک تب تک خوشحال نہیں ہوسکتا جب تک طاقت کی حکمرانی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے