Input your search keywords and press Enter.

بھارتی کشمیر: داعش کے لیے مقامی نوجوان بھرتی کرنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

یوسف جمیل

بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر ایک درجن افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد بھارتی کشمیر کے نوجوانوں کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) میں شامل کرانے کی سازش میں ملوث ہیں۔

این آئی اے کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے کیوں کہ ان کے بارے میں یہ تصدیق ہو چکی تھی کہ وہ داعش کے فعال رکن ہیں۔

یہ چھاپے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر اور جنوبی ضلع اننت ناگ میں مارے گئے ہیں اور اس کارروائی میں ‘این آئی اے’ کو مقامی پولیس اور بھارت کے وفاقی پولیس فورس ‘سی آر پی ایف’ کی مدد بھی حاصل تھی۔

جن افراد کو حراست میں لیا گیا اُن میں سری نگر کے دلال محلہ، نواب بازار میں قائم ‘سراج العلوم’ نامی ایک مدرسے کا مہتممِ اعلیٰ عدنان احمد ندوی بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مدرسہ بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک بڑے اسلامی دارالعلوم سے منسلک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے