بسم اللہ الرحمن الرحیم
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب نے آج مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک میں نظام عدل کی کمزوری، حکمرانوں اور اشرافیہ کے مفادات، مڈل کلاس کی اہمیت، رائے عامہ کی طاقت، تکفیریت کے نقصانات اور تکفیریت کو مواد فراہم کرنے والے عناصر پر بہترین گفتگو کی.ان شا اللہ ویڈیو جلد ہی شئیر کی جائے گی.
ہم تمام معزز مہمانوں اور ڈاکٹر صاحب کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے علم و شعور کے اس سفر میں ہمیں یہ احساس دلایا کہ مظلومین کی حمایت کے لئے ہم سب ایک ہیں.
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ خدا ہمیں دل و جان سے ایک بننے کی توفیق عطا کرے اور کشمیر و فلسطین کے مسلمان جلد از جلد آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوں.
والسلام
نذر حافی
کشمیر و فلسطین اور وحدت اسلامی
