Input your search keywords and press Enter.

پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو،مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب آگے بڑھے گی،مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔14مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آج علماءمشائخ کونسل کی آواز پر یوم فلسطین منایا جارہا ہے،پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو،پاکستان کا پورے عالم اسلام کو پیغام ہے کہ اب متحد ہوکرآگے بڑھیں،مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب آگے بڑھے گی،پاکستان اسلامی تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،تمام لوگوں کو فلسطین کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے،قریب ہے وہ دن جب ہم سب مسجد اقصیٰ میں دو نفل ادا کریں گے، عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ شرعی حیثیت رکھتا ہے،جن لوگوں کو فیصلہ پر اعتراض تھا انہوں نے بھی اسی فیصلے کو مانا،شرعی فیصلے پر پوری قوم نے ایک ساتھ عید منائی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعان تنظیم کا اجلاس طلب کیا تھا جو اب بلا لیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی تھی، پاکستان اسلامی تعاون تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،امید کرتے ہیں اسلامی تعاون تنظیم کا جو اجلاس بلایا گیا اس میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا اور فلسطین کے سفیر سے بھی بات کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کتے کی خراش آنے پر بولتا ہے لیکن فلسطین میں انسانی شہادتوں پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا دل و روح آپ کے ساتھ ہے،جیسے حرمین شریفین جان سے زیادہ عزیز ہے ویسے ہی مسجد اقصیٰ بھی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماءنے فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کریں گے،تمام لوگوں کو فلسطین کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن قریب ہے جب ہم سب مسجد اقصیٰ میں دو نفل ادا کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عربوں کی کوئی خاموشی نہیں، سب متفق ہیں،فلسطینیوں کے لیے سعودی عرب ہمیشہ صف اول پر ہی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی قیادت سعودی عرب کے پاس ہے اور او آئی سی کا اجلاس بھی سعودی عرب اور پاکستان کے کہنے پر بلایا گیا ہے۔

عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ شرعی حیثیت رکھتا ہے،جن لوگوں کو فیصلہ پر اعتراض تھا انہوں نے بھی اسی فیصلے کو مانا،شرعی فیصلے پر پوری قوم نے ایک ساتھ عید منائی ہے،کسی کا سیاسی مسئلہ ہے بھی تو اس نے بھی تو عید اسی روز منائی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے