کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں، شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کرسکا مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی موقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا؟
آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا، محمد زبیر
