کراچی ( اسٹاف رپوٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع کی مختلف مساجد میں بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں دوران قید شہید ہونے والے تحریک آزادی کشمیر کے رہنما محمد اشرف خان صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میں اہل کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اہل کشمیر اوران کی تحریک جدوجہد آزادی سے بھرپور اظہار یکجہتی محمد اشرف خان صحرائی سمیت شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا میں اد اکی گئی نما زجنازہ کی امامت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی تکمیل پاکستان کی جنگ ہے، اہل کشمیر نے آج تک بھارت کا تسلط اور غلامی قبول نہیں کی،کشمیریوں کا خون اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،محمد اشرف خان صحرائی شہید نے بھارتی غاصب افواج کے خلاف مزاحمت جدوجہد، دین حق کے غلبہ کی فکر اور آخر ت کو سنوارنے کی کوششوں میں اپنی زندگی گزاردی۔
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی تکمیل پاکستان کی جنگ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
