سری نگر(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی امین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود ہیں۔پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات ، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے ، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کےنعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج ہے۔
حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
