Input your search keywords and press Enter.

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے ایک اور غیرقانونی اقدام

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے ایک اور غیرقانونی اقدام سامنے آیا ہے

مقبوضہ وادی کے اضلاعات میں سرکاری عمارتوں پر آئندہ 15 دنوں میں بھارتی ترنگا لہرانے کا حکم دے دیا گیا ہے،بھارتی ترنگا لہرانے کی ہدایات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاری کیں،مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست کو خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے قبل اپنا آئین اور جھنڈا تھا تا ہم کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس پر پاکستان نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا تھا

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی کسی سرکاری عمارت پر بھارتی ترنگا نہیں لہرایا جا سکا تھا بلکہ کشمیری قوم بھارتی ترنگا لہرانے کی کوشش کو ناکام بنا دیتی تھی اور پاکستانی پرچم لہرا دیتی تھی، پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی جیل میں ہیں اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھی کہنا ہے کہ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔

مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے