Input your search keywords and press Enter.

امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات

امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نےوزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،معاشی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے حکومت پاکستان کی جانب سےتمغہء امتیاز ملنے پر طاہر جاوید کو مبارکباد دی اور پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت اہم کاروباری سہولیات مہیا کررہا ہے۔امریکی کمپنیاں ان مراعات سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ میں اہم عہدوں پرفائز بہت سی شخصیات پاکستان اورخطے کے امور سے آگاہی رکھتی ہیں۔توقع ہے کہ موجودہ امریکی حکومت ، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریگی۔

امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے۔طاہر جاوید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کوپاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے