Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:تلاشی ، محاصرے جاری، نوجوان کی لاش برآمد دنیا اخبار

گاندربل میں گھرگھرسرچ آپریشن جاری، زبیربٹ کی لاش کولگام سے ملی ، کرگل ،سلیسکوٹ ، دراس ، لداخ ، بڈگام ،جموں ،دیگر علاقوں میں مظاہرے

سرینگر، کرگل (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی محاصرے اورآپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندر بل علاقے صفاپورہ کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں 27سالہ زبیر احمد بٹ کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام کے پارک سے برآمد ہوئی ، نوجوان ہسپتال کے قریب چائے کی ایک دکان پر کام کرتا تھا۔ ادھر کرگل ،سلیسکوٹ ، دراس ، کھانڈی ، شاکر ، لداخ ، بڈگام ،جموں اور دیگر علاقوں میں ہزاروں لوگوں نے آر ایس ایس کے آلہ کار وسیم رضوی کے توہین مذہب اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔ احتجاج کی کال انجمن جمعیت علما اثنا عشری نے دی تھی۔ مظاہرین نے ملعون رضوی کی تصاویر نذر آتش کیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا حسن الموسوی نے ضلع بڈگام میں ایک مظاہرے کی قیادت کی ۔ ادھردہلی کی عدالت نے نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو منی لانڈرنگ کے 18برس پرانے جھوٹے مقدمے میں نوٹس جاری کر دیا۔ردعمل میں حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری رہنماؤں کو تحریک آزادی سے دستبردا رکرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے