بھارتی میڈیا کادعوا
جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نقلِ مکانی کرنے والے کُل 520 کشمیری وادی میں واپس آگئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال مزید دو ہزار افراد واپس آئیں گے۔ نقلِ مکانی کرنے والے یہ افراد ، اُن ملازمتوں کیلئے کشمیر واپس آئے ہیں ، جو مرکز کے بازآبادکاری پیکیج کے تحت ، انہیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ یہ بات آج امورِ داخلہ کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی ۔ جناب ریڈی نے کہا کہ مزید دو ہزار مائیگرینٹس ، اِس سال وادی میں واپس آجائیں گے۔
