Input your search keywords and press Enter.

صمد انقلابی کا مقبوضہ جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میںاسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیامیں قیام امن کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کو جلد حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے شوپیان میں شہید ہونے والے نوجوان جہانگیر احمد وانی کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

دریں اثناء جموںو کشمیر ںپیر پنجال پیس فاؤنڈیشن کے کنوینرایڈوکیٹ محمود احمد قریشی اور جموںو کشمیر پیر پنجال سول سوسائٹی کے کنوینرمشتاق احمد زرگر نے مجاہدکمانڈر محمد اقبال کالس اوران کے دو ساتھیوں کو ان کے پچیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

مجاہد کمانڈر اور ان کے ساتھی 15مارچ 1996ء کو کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے اوریہ تینوں کوٹلی میںمدفون ہیں۔محمود احمد قریشی اورمشتاق احمد زرگرنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور اہلیانِ جموں وکشمیر بھارتی غلامی سے آزاد ہوکررہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے