Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، جعلی مقابلے میں طالبعلم شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روزشوپیاں کے علاقے راول پورہ کا محاصرہ کررکھا ہے جبکہ بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

شوپیاں میں ہی قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں طالبعلم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا جس کے بعد علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلو شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور بڈگام کے علاقوں میں بھی محاصرے شروع کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے