Input your search keywords and press Enter.

عا لمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے،چوہدری علی شان سونی

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے اقوام متحدہ کا کردار بھی موثرنہیں ہے،سابق وزیر حکومت
سابق وزیر حکومت وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے اقوام متحدہ کا کردار بھی موثرنہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر ہے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیئے جا رہے ہیں اقوام متحدہ کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے مسئلہ کشمیر حل ہوا تو ایشیاء امن وسلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وجبر کا نوٹس لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے آزادی حاصل کے لئے ٹھان لی ہے اب ہم آزادی لے کر ہی رہیں گئے خواہ آزادی کے حصول کے لئے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن بھارت کا کوئی بھی منفی ہتھکنڈا جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کو نوٹس لے اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے بھارت کی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے کشمیری قوم دریغ نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے