وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کو خصوصی ٹارگٹ بنا ئے جانے کے سلسلے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کو خصوصی ٹارگٹ بنا ئے جانے کے سلسلے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، آر ایس ایس کی سوچ کشمیر میں مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے کی ہے ، تمام پاکستانی تنازع کشمیر پر متحد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، سیمینار سے وائس آف کشمیر کی ڈپٹی سیکرٹری زینیشا خان ، پی ٹی آئی خواتین ونگ آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات عنبرین ترک، تحریک حق خود ارادیت کے رہنما راجہ نجابت حسین، افشاں تحسین باجوہ اور عبدالحمید نے بھی خطاب کیا۔
