Input your search keywords and press Enter.

‘مغربی بنگال اگر کشمیر بن جائے تو کیا غلط ہے’

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ بیان میں مرکز کی برسراقتدار جماعت بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

شویندو ادھیکاری نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف شدید نتکہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) دوبارہ اقتدار میں آئی تو ریاست بنگال میں کشمیر جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی’۔

اس پر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ‘مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا مسئلہ ہے؟

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شویندو ادھیکاری کے کشمیر پر متنازع تبصرہ کو نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ‘احمقانہ’ اور ‘ بدذائقہ’ قرار دیتے ہوئے بی جے پی سے پوچھا کہ’ اگر مغربی بنگال کشمیر بن گیا تو کیا غلط ہے۔ جبکہ خود بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو منسوخی کے بعد یہ کہا تھا کہ کشمیر جنت بن گیا ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے