Input your search keywords and press Enter.

تنازعہ کشمیر کا پر امن حل خطے کے دائمی امن کے لئے از حد ضروری:آغا حسن

آغا صاحب نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل خطے کے دائمی امن اور محفوظ مستقبل کے لئے از حد ضروری ہے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل در آمد کے لئے دونوں ممالک کا عزم امید افزا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حد متارکہ پر سالہا سال سے جاری کشیدگی اور آئے روز گولہ باریوں کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقضان کو ایک انسانی المیہ قراردیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر 2003میں طے پائے جنگ بندی معاہدہ پر مکمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے دونوں اطراف سے بحال ہورہے فوجی رابطوں کا خیر مقدم کیا ۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے ریاست کی متنازعہ حثیت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو سکتی اس دیرینہ سیاسی تنازعہ کے دائمی اور پر امن حل کی اہمیت اور ناگزیریت اپنی جگہ پر قائم ہے۔

انھوں نے کہا کہ دو جوہری ہمسایوں کے درمیان متواتر کشیدگی نہ صرف یہاں کے کروڑوں عوام بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی باعث تشویش ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل خطے کے دائمی امن اور محفوظ مستقبل کے لئے از حد ضروری ہے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل در آمد کے لئے دونوں ممالک کا عزم امید افزا ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ بھارت اور پاکستان اگر خلوص نیت کے ساتھ باہمی تنازعات کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو نہ صرف دو ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی طویل تاریخ کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ اس خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا بھی خاتمہ ہوگا اور تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے