Input your search keywords and press Enter.

کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے، مشعال ملک

مشال ملک

کشمیری حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے۔

کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ امریکن انٹر فیتھ ہارمونی کے اسپیشل ڈلیگیشن کی آمد پر شکر گزار ہوں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی سے کچھ بھی توقع رکھی جا سکتی ہےجبکہ کشمیر میں لوگوں کو رنگ نسل، ذات دیکھے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کشمیری حریت رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جبکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر میں 2 سال سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

کشمیری حریت رہنما مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری لیڈر کی بیوی ہونے کی حیثیت سے ایک اپیل اس ڈلیگیشن کو دو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے