Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 25فروری کو شہداء کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے25فروری 2000 کو لائن آف کنٹرول نکیال پر واقع گاؤں ڈبسی لنجوٹ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک رات میں شہید کیے جانیو الے 14افراد کی یاد میں 25فروری کے دن شہداء کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سردار عمر فاروق نے انتظامات کے حوالہ سے یونین کونسل ڈبسی کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر شہداء کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر سرار عمر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے شہداء لنجوٹ کی برسی 25 فر و ر ی کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، بھارتی قابض افواج نے 25فروری 2000میں نہتے شہریوں کو شہید کر کے ظلم کی داستان رقم کی بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر زمین مزید تنگ کردی ہے، بھارت کشمیریوں پر بہت ظلم کر رہا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے دریں اثناء25فروری کا دن ان شہداء اور ایل او سی پر شہید ہونے والے دیگر شہداء کی یاد میں منانے کے حکومتی فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے