Input your search keywords and press Enter.

سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر۔۔۔۔بھارت کا مقصدعالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا ایک اور دورہ کرانےکی منصوبہ بندی کو پاکستان نے گمراہ کن قرار ‏دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مقصدعالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں

مزید کہا ہے کہ ایسےدورےعالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق پامالی ‏سے ہٹانے کیلئے ہے، صورتحال معمول پرہونےکاجھوٹاتاثردینےکی کوشش ہے۔ترجمان نے کہا کہ سفارتکاروں کو کشمیریوں سےآزاد ملنےکی آزادی نہ دی گئی تو دورہ بے کارہوگا، ‏دورےکےشرکاکوسینئرحریت قیادت سےبھی ملوایاجائے۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل18ماہ سےفوجی محاصرہ قائم رکھےہوئےہے، ماورائےعدالت کشمیریوں ‏کو قتل کیاجارہاہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یواین ہیومن رائٹس کمیشن،اوآئی سی کےآبزرورمشن کوبھی موقع دے، عالمی ‏میڈیا، انسانی حقوق تنظیموں کوبھی آزادانہ رسائی دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے