Input your search keywords and press Enter.

بھارت کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کررہا ہے،کشمیری رہنما

بھارت کشمیر میں ماوارئے عدالتی قتل میں ملوث ہے، اس کی ظالم افواج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کرنے کیلئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہے، مقبول بٹ کی شہادت نے کشمیر یوں کے اندر آزادی کی نئی روح پھونکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں رہنے والے مقبوضہ کشمیر کے ممتاز رہنما ڈاکٹر امتیاز خان نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام آن لائن میٹنگ میں کیا جس کی صدارت تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے کی، اس میٹنگ کا مقصد بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ عدالتی نا انصافیوں کو اجاگر کرنا تھا ،اجلاس کا اہتمام خواجہ سلیمان نے کیا تھا۔ڈاکٹر امتیاز نے کہا افضل گرو کو بھارت نے پھانسی کی سزا دی وہ بے گناہ تھے ،ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ ریاست جموں کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد دیکھنا چاہتے تھے ۔فہیم کیانی نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو آزادی کشمیر کیلئے موثر حکمت عملی اپنانی چاہئے اور حکومت پاکستان سے مل کر بین الاقوامی عدالتوں میں کشمیرمیں ہونے والے مظالم کی روشنی میں بھارت کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے۔سٹاپ دی وار کے رہنما سٹیورٹ رچرڈسن نے کہا بھارت کی قابض افواج جو کچھ کشمیر میں کر رہی ہیں وہ ہولو کاسٹ سے کم نہیں لیکن عالمی دنیا مفاد پرستی کی سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے